اسلام آباد(ان لائن) مختلف تعلیمی اداروں سے واپستہ طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ وفاقی بجٹ میں تمباکو مصنوعات پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے۔ انہوں نے پالیسی سازوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی صحت کے تحفظ اور نوجوانوں میں تمباکو نوشی کی شرح کم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ یہ مطالبہ سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ کے زیر اہتمام اور پنجاب گروپ آف کالجز کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ جس کا مقصد تمباکو اور نیکوٹین انڈسٹری کی مارکیٹنگ چالاکیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک ماہ طویل آگاہی مہم کا آغاز تھا۔ یہ مہم جمعہ کو نجی کالج میں باضابطہ طور پر شروع کی گئی ۔اس موقع پر نوجوانوں کے نمائندوں نے تمباکو کے خلاف مضبوط مالی اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔