لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہورہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس پر سماعت کرنے والے جج کے دائرہ اختیار سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دعوی پر سماعت کے اختیار کی اور درخواست زیرِ سماعت ہے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے، ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے مالیت کا دعوی سننے کا اختیار نہیں۔