بریگیڈیئر (ر)راشد نصیر نے عادل راجہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا 13کروڑ دینا ہوں گے:برطانوی عدالت

عادل راجہ نے بریگیڈیئر  (ر)راشد نصیر کو بدنام کیا ‘ جھوٹے الزامات لگائے، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پانڈ ہرجانہ  بھی دینا ہوگا:جج
لندن(آئی  این پی)لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر  (ر)راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، جس  کے مطابق عادل راجہ کو ہرجانیاورعدالتی اخراجات کی مد میں 13 کروڑ روپے دینا ہوں گے۔جج لندن ہائیکورٹ کا کہنا ہے عادل راجا نے بریگیڈیئر  (ر)راشد نصیر کو بدنام کیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے، عادل راجا کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پانڈ ہرجانہ ادا کرنا ہوں گے۔جج نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر  (ر) راشد نصیر کو عدالتی اخرجات کے تقریبا 3 لاکھ پانڈ بھی دینے کا حکم دیا اور یہ احکامات بھی جاری کیے کہ عادل راجہ اپنے تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر راشد نصیر کے کیس جیتنے کی خبر دیں گے۔