لاہور ہائیکورٹ : وفاقی ٹربیونلز ملازمین کی درخواستیں یکجا ، کل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (زیڈاین این) لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے زیرِ انتظام ٹربیونلز کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے کے معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواستوں کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرکے کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے محمد منیر سمیت 148 ملازمین کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی طرف سے سینئر وکیل احسن بھون پیش ہوئے، جبکہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر نے کی۔