دیپالپور:مبینہ پولیس مقابلہ،ڈکیت گینگ کاسرغنہ ہلاک

 ظہیر عباس عرف ظہیری 17 مقدمات میں مطلوب تھا ،ساتھی فرارہوگئے
دیپالپور (خصوصی رپورٹ)پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہلاک ، ظہیر عباس عرف ظہیری 17 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق خلیل آباد میں ہا ئوس رابری کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچی، جہاں ڈاکو ئوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ظہیر عباس عرف ظہیری اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا، جبکہ دیگر ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے ہلاک ڈاکو کے قبضے سے نقدی اور شناختی کارڈ بر آمد کر لیا، ظہیری ڈکیتی اور راہزنی سمیت 17 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور لاہور، اوکاڑہ سمیت مختلف اضلاع میں جرائم میں ملوث تھا۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں