دوران ویلڈنگ ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب واقع ورکشاپ میں دوران ویلڈنگ ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً 10 منٹ کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ٹرک جلنے سے محفوظ رہا۔