گرفتار ملزمان میں ہراسانی اور نازیبا حرکات کے الزامات میں مطلوب افراد شامل
متن: لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے اور جنسی جرائم میں ملوث آٹھ ملزمان کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سمن آباد پولیس نے بدفعلی کے مقدمے میں ملزم اسلم کو گرفتار کیا، جبکہ بادامی باغ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کے الزام میں غلام فرید کو حراست میں لیا۔ مناواں پولیس نے اسی نوعیت کے الزامات میں وقار، اویس، وقاص اور عامر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ شادباغ پولیس نے شہباز، جبکہ رائیونڈ سٹی پولیس نے عثمان کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جنسی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔