قصور بارڈر پر اراضی الاٹمنٹ ، متعلقہ فورم سے رجوع کا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قصور بارڈر پر اراضی الاٹ کرنے کیخلاف درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔ سابق ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ اورڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا پیش ہوئے۔درخواست گزار سردار بلا نے موقف اختیار کیاکہ میری 61 کنال اراضی شہدا کو الاٹ کر دی گئی باڈر ایریا کمیٹی الاٹ نہیں کرنے کا اختیار نہیں رکھتی عدالت الاٹمنٹ خارج کرنے کا حکم دے۔ ڈاکٹر سلیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا شہدا کو الاٹ اراضی ڈاکٹر سلیم نے 2021 میں خریدی۔ درخواست گزار علاقہ کا نمبر دار ہونے کے باوجود 7 مرلہ پلاٹ الاٹ کرایا۔