2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ، چاند مارا گیا

 کالج روڈ پر ٹریفک حادثہ ،30سالہ چاند دم توڑ گیا 22سالہ دانش زخمی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا 
لاہور (کرائم رپورٹر)ایڈن چوک کالج روڈ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122 کے مطابق ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے مابین ہوا، ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا، جاں بحق شخص کی شناخت 30سال چاند کے نام سے ہوئی اور 22سالہ دانش کو سر پر چوٹ آئیں جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔