موٹرسائیکلوں میں تصادم ،2افراد ہلاک

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے یوٹرن پر طالبعلم جنید اور یونیورسٹی گارڈاعجاز کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے
لاہور( کرائم رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے 2موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے گیٹ نمبر 4 کے سامنے روڈ کٹ پر 2موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں ایم بی اے کا طالبعلم جنید اعجاز اور یونیورسٹی گارڈ محمد اعجاز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم اور متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رجسٹراریونیورسٹی نے7اکتوبرکوسی ٹی او کوگیٹ نمبر4کے سامنے یو ٹرن بند کرنے کا خط لکھا تھا اس کے علاوہ رجسٹرار نے سی ٹی او لاہور کو ممکنہ ٹریفک حادثات بارے بھی آگاہ کیاتھا۔