لاہور (خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ قبل نجی دورے پر سنگاپور کے لیے روانہ ہوئے تھے،نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچے ہیں۔