لندن (خصوصی رپورٹ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے لندن میں پانچ دن قیام کیا، وہ امریکا کے اہم دورے کے بعد لندن آئے تھے۔لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کے مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے بھی اہم نشست کی۔