چین کے علاقے تبت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ چین کا علاقہ تبت چند روز قبل ہی ایک بڑی قدرتی آفت کی زد میں آیا تھا۔ 26 اگست کو گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد آنے والے سیلاب اور ملبے کے ریلے نے تبت اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔نیپال میں قدرتی آفت زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوئی، جہاں سیلاب کے باعث مکانات، سڑکوں، پلوں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ہزاروں افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔