برین سٹروک کے بعدمیرے لیے کام حاصل کرنا مشکل ہوگیا تھا، اس لیے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے جو بھی مواقع ملے انہیںقبول کیا
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار راہول رائے جو بگ باس کے پہلے سیزن کے فاتح بھی رہ چکے ہیں، 2020 میں برین اسٹروک کا شکار ہوئے جس کے بعد انھوں نے اپنا کیریئر دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی اس دوران انھیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 58 سالہ اداکار نے بتایا کہ بعض اوقات وہ شادی کی تقریبات میں ڈانس کرکے 2سے 4لاکھ روپے تک کما لیتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں راہول نے کہا کہ برین اسٹروک کے بعد ان کے لیے کام حاصل کرنا مشکل ہوگیا تھا، اس لیے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے جو بھی مواقع ملے ہیں قبول کیا۔انھوں نے اس موقع پر ان مشکلات کا بھی ذکر کیا جن کا وہ اس وقت سامنا کر رہے ہیں۔ جن میں ان کے اپنے بھائی کے ساتھ 30 لاکھ روپے سے متعلق قانونی تنازع بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی طلاق کے بعد کی مالی صورتحال کے بارے میں بھی بات کی۔ راہول کے مطابق علیحدگی کے دوران انہوں نے اپنے اثاثے اہلیہ کے نام منتقل کر دیے تھے جس کے بعد اب وہ مالی حالات کو دوبارہ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔