راہول بی جے پی جوائن کرلیں تو ان سے شادی کیلئے تیار ہوں؟ کنگنا

لاہور(شوبز ڈیسک )راہول بی جے پی جوائن کرلیں تو ان سے شادی کیلئے تیار ہوں، وائرل پوسٹ پر کنگنا برہم بالی ووڈ ہو یا سیاست، کنگنا رناوت نے کبھی بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے اْن لوگوں پر جنہیں وہ اپنے خلاف سمجھتی ہیں تنقید کرنے میں کوئی نرمی برتی ہے۔اداکارہ و سیاستدان نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا میم پیج کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے ان کے بارے میں غلط معلومات پھیلائیں، اس کی ایک پوسٹ کو کنگنا نے مسئلہ پیدا کرنے والی اور توہین آمیز قرار دیا۔گذشتہ روز انسٹاگرام کے ایک میم پیج نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کنگنا سے منسوب کچھ ایسے بیانات شامل تھے جو انہوں نے درحقیقت کبھی دیے ہی نہیں۔