دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لیتا،رانا احسان افضل

یہ بجٹ کا حصہ ہے، حکومت بھی وہی کام کر رہی جو باقی ممالک کر رہے ہیں، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لیتا،لیوی چارج سے حکومتی امور چلائے جاتے ہیں، یہ بجٹ کا حصہ ہے، حکومت بھی وہی کام کر رہی جو باقی ممالک کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، پرائس ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں تو یہ شفافیت لاتی ہے۔رانا احسان افضل نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل کی یومیہ قیمتوں کا تعین کوئی نیا فارمولا ایجاد نہیں کیا بلکہ کئی ممالک میں روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے ہوتی ہیں، بہت عرصے سے کہا جاتا تھا کہ قیمتوں کو ڈی ریگولیشن کریں جس کیلئے بڑا قدم ہے۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ایسا نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لیتا، حکومت بھی وہی کام کر رہی ہے جو باقی ممالک کر رہے ہیں، لیوی چارج بجٹ کا حصہ ہے جس سے حکومتی امور چلائے جاتے ہیں۔