کراچی(آئی این پی) جناح ہسپتال کراچی میں پاکستانی لڑکے سے محبت میں امریکہ سے آئی خاتون کی ہسپتال میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
کراچی پولیس نے امریکی خاتون کا انٹرنیشنل لیول پر مذاق بنا دیا،جناح ہسپتال کے سپیشل وارڈ میں امریکی خاتون نے ڈانس کیا، کراچی پولیس نے ہی امریکی خاتون کے ڈانس کی ویڈیو وائرل کردی،پولیس اہلکار نے امریکی خاتون کی ویڈیو بناکر اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر اپلوڈ کردی، امریکی خاتون کے ڈانس کی ویڈیو پر باہر ممالک کے افراد کے کمنٹس سے خاتون کا مذاق بننے لگا۔