کراچی کے علاقے گوٹھ یار محمد، تعلقہ ابراہیم حیدری میں ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ کے سبب دو افراد ڈوب گئے۔
ایک شخص، 27 سالہ عرفان احمد ترین، ڈوب گیا جبکہ دوسرا، علی گل میتھیانی، بحفاظت باہر نکل آیا۔ڈی سی ملیر کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں اور آپریشن کی نگرانی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ندی کے آس پاس دیہاتوں کو خبردار کرنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔