وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ندی پل مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ندی پل مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ ملیر ندی پل منصوبہ مئی 2026 تک مکمل کیا جائے۔

 پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے پل اور قائد آباد میں این-5 (مرغی خانہ) پل کا معائنہ کیا۔رپورٹ کے مطابق منصوبے کی لاگت 3006.69 ملین روپے ہے اور فزیکل پیش رفت 65 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ مالی اخراجات کا 61.6 فیصد خرچ ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر کے الیکٹرک کو لیٹرز جاری کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے ریمپس کے لیے بجری اور ایگریگیٹ بیس کے اسٹاک کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی تاکہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو سکے۔