سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں نے ریکارڈ توڑ دیا۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 54 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,940 ڈالر تک جا پہنچی۔ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 5,400 روپے بڑھ کر 415,278 روپے، جبکہ فی 10 گرام سونا 4,629 روپے اضافے کے ساتھ 356,033 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔