عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج ایک بار پھر تیزی سے بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 3855 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس اضافے کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی واضح رہا۔ملک میں ایک تولہ سونا 3178 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تک جا پہنچا۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2725 روپے کا اضافہ ہوا، اور اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب، مقامی سطح پر چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ایک تولہ چاندی 16 روپے سستا ہو کر 4776 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ بنیادی طور پر امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی مالیاتی مارکیٹ میں عدم استحکام، اور سرمایہ کاروں کی محفوظ اثاثوں میں دلچسپی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔سونے اور چاندی کی موجودہ قیمتیں سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کے لیے رہنمائی کا کام کر رہی ہیں، اور مارکیٹ میں طلب اور رسد کے مطابق قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔