غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں آج صبح تک 21 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جن میں غذا کے منتظر عام شہری بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی اور حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔حماس نے اسرائیلی وزیرِاعظم کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ غزہ کے شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 30 بلند و بالا عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور فوج نے مزید عمارتوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔