غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیاں، 2 فلسطینی شہید، 4 عمارتیں تباہ

غزہ میں جنگ بندی خلاف ورزیاں، 2 فلسطینی شہید، 4 عمارتیں تباہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہریوں کو شہید کیا ہے۔ اس کے علاوہ، غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتیں گرنے سے 4 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق، 10 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 46 خستہ حال عمارتیں گر چکی ہیں، جن میں 18 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اس دوران، اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین پر مزید 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری بھی دی ہے۔ یہ صورتحال غزہ میں جاری کشیدگی اور انسانی بحران کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔