جسے بھیجا جاتا ہے وہ صحافت نہیں کرتا، سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے:علیمہ خان

جسے بھیجا جاتا ہے وہ صحافت نہیں کرتا، سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے:علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکا پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ افراد جان بوجھ کر اشتعال پیدا کر رہے ہیں اور یہ صحافت نہیں بلکہ دانستہ کارروائی ہے۔

علیمہ خان نے وضاحت دی کہ وہ اور ان کا خاندان صرف اپنے بھائی کے لیے آئے ہیں، اور کسی کو مارنا یا جھگڑا کرنا مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی پراپرٹی کے حوالے سے میڈیا کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جائیداد ان کے جائز کمائی سے ہے اور ٹیکسٹائل کے کاروبار سے حاصل ہوئی ہے۔ان کے ساتھ بہن نورین نیازی نے کہا کہ شوکت خانم سب کا ہے اور اس پر سوال اٹھانا مناسب نہیں۔ علیمہ خان نے انڈا پھینکنے کے واقعے پر بھی بات کی اور کہا کہ انہیں کسی بھی تذلیل یا نقصان کی پرواہ نہیں، اور وہ اپنے بھائی کی حمایت کے لیے یہاں موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس موقع پر علیمہ خان صحافیوں کو بھائی اور بیٹا کہہ کر مخاطب کرتی رہیں۔