سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی اور گروپنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے اور پارٹی کے بانی عمران خان اب اکیلے رہ گئے ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رک جانے کی بات کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو معلوم ہوگیا ہے کہ فنڈنگ کے نام پر کچھ لوگوں نے اپنی ذاتی دکانیں کھول رکھی ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اب مزید مشکلات میں ہیں کیونکہ ان کے خلاف پارٹی کے اندر سے ہی سازشیں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے حماد اظہر کا استعفیٰ اور جلد واپسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ایک سمجھوتے کے تحت ہوا ہے۔واوڈا کا کہنا تھا کہ پارٹی میں سب کچھ مل رہا ہے، مال بھی، آزادی بھی اور سیاست بھی، لیکن بانی پی ٹی آئی کو کچھ نہیں مل رہا۔ فیصل واوڈا نے اس ساری صورتحال کو "ڈرامہ" اور "سازشیں" قرار دیا اور قوم کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہے، اب قوم خود فیصلہ کرے۔