کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک گارمنٹ فیکٹری آتشزدگی کے بعد گر گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق یہ واقعہ سیکٹر 8 اے کے قریب صبح سات بجے پیش آیا۔
عمارت کی بیسمنٹ میں لگی آگ نے تیزی سے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس میں تقریباً 200 سے 300 افراد موجود تھے، جنہیں بروقت نکال لیا گیا۔ریسکیو کے دوران 26 سے 27 اہلکار اور 8 فائر ٹینڈر استعمال کیے گئے، اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ آس پاس کی عمارتیں بھی خالی کرائی گئیں۔ تاہم، عمارت کمزور ہونے کی وجہ سے کولنگ کے دوران نیچے گر گئی، اور ملبہ ہٹانے اور سرچ آپریشن کا کام جاری ہے۔عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس کے مطابق فائر فائٹرز کے درمیان 8 زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 4 کی حالت شدید ہے۔