شہر قائد کے علاقے نیو کراچی، سندھی ہوٹل بکرا پیڑی کے قریب ایک موبائل فون کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔
خوش قسمتی سے فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، دکان میں اچانک بھڑکتی ہوئی آگ نے علاقے میں افرا تفری کی صورتحال پیدا کر دی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔فائر بریگیڈ اہلکاروں نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جس کے بعد مزید پھیلاؤ کو روک لیا گیا۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔