تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پرکراچی سے دبئی، اسلام آباداورلاہور جانے والی 7پروازیں منسوخ کر دی گئیں
لاہور(خصوصی رپورٹ)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پرکراچی سے دبئی، اسلام آباداورلاہور جانے والی 7پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں بنکاک جانیوالی تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 342 ، دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ، اسلام آبادجانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125 اور 123شامل ہیں۔کراچی سے لاہور جانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143اور پی آئی اے کی پرواز پی کے306 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی ای 200 نو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔تاخیرپرمسافروں اور انکے عزیز و اقارب کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔