31لاکھ نوجوانوں کو اندرون اور بیرون ملک ملازمتیں فراہم کرینگے رانا مشہوداحمد

 نوجوانوں کیلئے پہلی یوتھ اینڈ انڈولسنٹ پالیسی کا اعلان جلد کریں گے‘خیبرپختونخوا کے 6 شہروں سے بھی نوجوانوں کو  شامل کیا جائے گا
  ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، ہنرمند بنانے کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں: چیئرمین  یوتھ پروگرا م
  اسلا م آباد(آئی این پی )وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے  نوجوانوں کیلئے پہلی یوتھ اینڈ انڈولسنٹ پالیسی کا اعلان جلد کریں گے،خیبرپختونخوا کے 6 شہروں سے بھی نوجوانوں کو اس میں شامل کیا جائے گا،ملک بھر کے نوجوانوں کو بیرون ملک 15 لاکھ اور اندرون ملک 16 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا یوتھ کوآرڈینیٹر کے ڈویژنل، ضلع اور تحصیل عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا   ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، ملک اور بیرون ملک سے ملازمتیں فراہم کرنے والی ایک ہزار سے زائد کمپنیوں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کرائی ہے،نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے 160 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں  ۔ انہوں نے کہا  مارچ سے اب تک ڈیجیٹل یوتھ ہب پر سوشل میڈیا کے ذریعے 60 ملین نوجوانوں نے رسائی حاصل کی ہے، 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، ملک اور بیرون ملک سے ملازمتیں فراہم کرنے والی ایک ہزار سے زائد کمپنیوں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کرائی ہے، صوبائی حکومتوں سے مل کر نوجوانوں کو تمام شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے، اس میں خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی شامل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے