کراچی سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز اووی516 بھی منسوخ ،مسافر پریشان
کراچی (آئی این پی) انجینئرز کی ہڑتال کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیااس کے نتیجے میں7پروازیں منسوخ اور 3تاخیرکاشکار ہوگئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ، کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143اورکراچی سے مسقط جانیوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے404اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونیوالی پروازں میں شامل ہیں۔ کراچی سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز اووی516 بھی منسوخ ہوگئی۔