لاہور بورڈ پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ

 لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ کو مکمل پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔شفافیت کیلئے اب تمام دفتری امور آن لائن نظام کے تحت چلائے جائینگے۔ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بورڈ کو پیپرلیس بنایا جائیگا ، صرف طلبہ کو اسناد فراہمی کیلئے مینول طریقہ کار استعمال کیا جائیگا۔