پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا حکومت نے سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ای سمری کے اجرا، دفتری امور اور فائل ورک کو پیپرلس بنانیکی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز صوبے میں پہلی بار سمری کو دستخط کے لیے کاغذ کے بجائے سوفٹ کاپی میں بھیجا گیا جو وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو آن لائن سسٹم کیذریعے موصول ہوئی اور پھر وزیراعلی کے پی نے پہلی ای سمری پر دستخط کیے