اساتذہ تبادلوں کے آرڈرز18مارچ کو جاری کرنیکا اعلان

20دن پہلے تبادلوں پر حتمی فیصلے کے لیے کمیٹیاں بنائی گئیں ، فیصلہ نہ ہوسکا 
لاہور(خصوصی رپورٹ)تین ماہ سے ہارڈ شپ تبادلوں کیمنتظر 8 ہزار اساتذہ کیلئے اچھی خبر ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے تبادلوں کے آرڈرز 18 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کردیا۔تین ماہ قبل تبادلوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں،56ہزار سے زائد اساتذہ نے درخواستیں دی  تھیں ،میرٹ کے مطابق 8 ہزار اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا۔تین ماہ بعد بھی اساتذہ تبادلوں کیلئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔20دن پہلے تبادلوں پر حتمی فیصلے کے لیے کمیٹیاں بنائی گئیں لیکن کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تبادلوں کے آرڈر فی الفور جاری کییجائیں۔