2 بہنوں نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینکنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی

2 بہنوں نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینکنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی

تونسہ بیراج پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں دو بہنوں نے اپنی 5 ماہ کی بچی کو دریائے سندھ میں پھینکنے کے بعد خود بھی چھلانگ لگا دی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نے پہلے معصوم بچی کو دریا میں ڈالا اور اس کے بعد خود بھی کود گئیں۔مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی کوشش کی اور ایک بہن کو زندہ حالت میں نکالنے میں کامیاب ہوگئے، تاہم دوسری بہن اور بچی اب تک لاپتا ہیں۔ریسکیو اداروں کی جانب سے دریا میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ لاپتا خاتون اور نومولود کو تلاش کیا جا سکے۔