شمالی چھاؤنی میں گھر سے دو بہنوں کرن اور مریم کی لاشیں ملنے کے واقعے کو پولیس نے خودکشی قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ایک بہن گھر میں ہی جاں بحق ہوئی جبکہ دوسری ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا، والد دودھ فروش ہیں اور بہنیں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مالی مشکلات اور تنگدستی کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہو کر یہ اقدام اٹھا سکتی ہیں۔ابتدائی طور پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے تحقیقات کے بعد واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے۔