عالمی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر پابندی عائد کردی

عالمی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر پابندی عائد کردی

بھارت نے سرحدی تناؤ کے بعد پاکستان کو تجارتی سطح پر کمزور کرنے کے لیے نیا محاذ کھولتے ہوئے پاکستانی مصنوعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت نے پاکستانی مصنوعات پر فوری پابندی لگا دی ہے۔بھارتی حکومت نے اپنے تجارتی پالیسی میں نیا پیراگراف شامل کیا ہے جس کے مطابق پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ تمام برآمدات کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، چاہے وہ درآمدی اشیاء ہوں جن کی اجازت لی گئی ہو یا نہیں۔