پاکستان کے عثمان شنواری اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے عثمان شنواری اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے واحد ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ شنواری نے ون ڈے میں 34 وکٹیں اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں رہی، جہاں انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے تجربہ کار لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ ان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے صرف 6 ماہ قبل سامنے آیا۔

35 سالہ اسٹارک آسٹریلیا کے ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر کے طور پر رخصت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے 65 میچوں میں 79 وکٹیں حاصل کیں، جو اسپنر ایڈم زمپا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسٹارک نے کہا:"ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے۔ ٹی20 کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے میں نے بھرپور لطف اٹھایا، خاص طور پر 2021 کا ٹی20 ورلڈکپ جیتنا میری زندگی کا یادگار لمحہ رہا۔"