ویب ڈیسک: سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے حکومت نے اقدامات مزید بڑھا دیے ہیں۔
19 لیٹر کی ایک لاکھ سے زائد پانی کی بوتلیں متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی، مقامی انتظامیہ کے تعاون سے یہ فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔اب تک مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 27 ہزار لیٹر صاف پانی تقسیم کیا جا چکا ہے، جس سے 2 لاکھ 42 ہزار 333 متاثرین مستفید ہو چکے ہیں۔ صرف گزشتہ روز ہی صاف پانی اتھارٹی نے 1 لاکھ 87 ہزار 500 لیٹر پانی تقسیم کیا۔
مزید برآں، پنجاب صاف پانی اتھارٹی متاثرہ خاندانوں کو الٹرا فلٹریشن ہینڈ پمپ بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ صاف پانی تک ان کی مستقل رسائی ممکن ہو سکے۔حکومتی اور متعلقہ اداروں نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صحت و صفائی کے مسائل پر قابو پانے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔