وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین تک صاف پانی کی بڑے پیمانے پر فراہمی جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین تک صاف پانی کی بڑے پیمانے پر فراہمی جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے ہر شہر اور گاؤں میں سیلاب متاثرین تک صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں۔

پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور واسا ایجنسیوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ترجمان کے مطابق صرف ایک روز میں 2 لاکھ 3 ہزار 800 لیٹر صاف پانی متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی جانب سے 4 لاکھ 99 ہزار لیٹر پانی فراہم کیا گیا جبکہ واسا ایجنسیوں نے اسی دوران ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ واسا کے 15 اضلاع میں 46 واٹر ٹینکروں کے ذریعے بھی پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق الٹرافلٹریشن ہینڈ پمپس اور جدید فلٹریشن پلانٹس متاثرہ علاقوں میں نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقل بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں متاثرہ خاندان صاف پانی سے محروم نہ رہیں۔