محنت کش طبقے کیلئے کچھ بھی کرنے میں ناکام لیبر پارٹی ختم ہو چکی‘ زارا سلطانہ

نیوکاسل (آئی این پی) سینئر برطانوی سیاست داں اور یور پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن کے ساتھ ایک نئی جماعت کی شریک رہنما اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکن زارا سلطانہ نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی مر چکی ہے کیونکہ وہ محنت کش طبقے کے لیے کچھ کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے اپنی نئی بائیں بازو کی جماعت کے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر کریں اور انتظار کریں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔کوونٹری ساتھ سے آزاد ایم پی زارا سلطانہ نے لیبر کی رکنیت اس وقت چھوڑی تھی جب پارٹی نے ان کی رکنیت معطل کر دی کیونکہ انہوں نے بچوں کے الانس پر عائد 2 بچے کی حد ختم کرنے کی تجویز کی حمایت کی تھی۔ اب وہ جیرمی کوربن کے ساتھ ایک نئی جماعت کی شریک رہنما ہیں۔