لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہو گا، سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔سینیٹ کی نشست کے لیے حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں نے رانا ثنا ء اللہ کو امیدوار بنایا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمی اعجاز امیدوار ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما معین قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کوئی رکن اسمبلی گیا تو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا۔پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔