افسروں کے اثاثوں اور آمدن کی تفصیلات آن لائن جمع کرانا لازمی قرار

کراچی(آئی این پی ) سرکاری افسران کے اثاثوں کی چھان بین مزید سخت کرتے ہوئے اثاثوں اور آمدن کی تفصیلات آن لائن جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ۔میڈیارپور ٹ کے مطابق مطابق سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کی تفصیلات جمع کرانے کا پرانا دستی نظام ختم کردیا گیا، اب افسران اپنی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔وفاقی حکومت کے فیصلے پر آئی جی سندھ نے بھی سندھ پولیس میں عمل درآمد کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔