پاکپتن (خصوصی رپورٹ) گا ئوں 67 ڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی سرکاری کارروائی کے دوران مبینہ حملہ، عملے کو مبینہ طور پر یرغمال بنانے، خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی اور سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزمان فخر جھیڈو اور غلام نبی کی درخواستِ ضمانت مختلف عدالتی فورمز سے خارج کر دی گئی۔ مقدمہ میں نامزد افراد کی جانب سے ضمانت کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا گیا، تاہم دستیاب عدالتی کارروائی کے مطابق انہیں ضمانت کا ریلیف حاصل نہ ہو سکا۔