لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے کیمرے اور ڈیوائس لگی عینکوں کی فروخت کیخلاف درخواست پر سیکرٹری کامرس سمیت دیگر حکام کو طلب کرلیا، عدالت نے پی ٹی اے کو جواب داخل کرانے کیلئے15اکتوبر تک مہلت دیدی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روربرو نادرہ کی درخواست پر شہرام ساعقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وفاقی سیکرٹری کامرس، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین بی او آر اور ممبر کسٹمز نے جواب داخل نہ کرایا۔درخواست گزار نے م ئوقف اختیار کیا کہ مارکیٹوں میں دکانوں اور سپر سٹورز پر کسی ادارے سے منظوری لئے بغیر کیمرے لگی عینکیں فروخت ہورہی ہیں جن سے ہر قسم کی خفیہ ریکارڈنگ ممکن ہے ، یہ عینکیں سکیورٹی رسک ہیں۔ عدالت فروخت پر فوری پابندی لگاکر وضاحت طلب کرے۔