لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کیلئے جاری آرڈیننس کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کرکے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔جسٹس خالد اویس کے روبرودرخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ پتنگ بازی کیلئے دھاتی ڈور کا استعمال ہوتا ہے جو انسانی جان کیلئے خطرناک ہے، آئین انسانیت کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اسلئے شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔