ایلون مسک کی کمپنی کی ڈیوائس کے ذریعے اربوں ڈالر کی منشیات بھارت لانے کی کوشش ناکام

  واشنگٹن (آئی این پی )ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کی ڈیوائس کے حیران کن استعمال کے ذریعے 4 ارب ڈالر کی منشیات بھارت لانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔بھارتی پولیس اس حوالے سے سٹار لنک سے تفصیلات طلب کرے گی، جس کا مقصد منشیات کے ان سمگلروں کا سراغ لگانا ہے، جنہوں نے اس کمپنی کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے گہرے سمندروں میں سفر کیا اور پہلی بار 4ارب 25 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات  بھارت کے سمندر میں لائے۔