دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن:65دکانیں، ہوٹل ، پارک مسمار

15.7کنال اراضی واگزار،2کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ، 25افراد کے خلاف مقدمات بھی درج
سوات (اے ایف بی  )دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن جاری  ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ15.7کنال اراضی واگزار کرکے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔