لاہور(کرائم رپورٹر) 32سالہ نوجوان نے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ کے علاقے چائنہ سکیم کے رہائشی سلیمان افضل نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اہلخانہ کے مطابق متوفی 2 سال سے بیروزگار ہونے کی وجہ سے پریشان تھا۔