گھی ، کوکنگ آئل مہنگا، شہری نکونک
اوپن مارکیٹ میں اب 16 کلوگرام گھی کا ڈبہ8 ہزار 550 روپے میں فروخت ،5کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ70 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 860 روپے میں دستیاب، ہول سیل مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں ضافہ ہوا
لاہور(پبلک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا ، شہری نکونک ہو چکے ،کمپنیوں نے اعلان کیا ہے قیمتوں میں فی کلو 12 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ‘اوپن مارکیٹ میں اب 16 کلوگرام گھی کا ڈبہ8 ہزار 550 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو فی کلو 100 روپے اضافے کے بعد کی نئی قیمت ہے۔اسی طرح پانچ کلوگرام کوکنگ آئل کا ڈبہ 2 ہزار 860 روپے میں دستیاب ہے جس پر فی ڈبہ 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہاں فی کلو گھی 535 روپے اور کوکنگ آئل 572 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق ہول سیل سطح پر فی لیٹر یا فی کلو قیمتوں میں 10 سے 15 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔مہنگائی کے ستائے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی مافیا کو لگا م ڈالے ۔