پرویزکاروبارکی وجہ سے پریشان تھا،گھر میں اکثر جھگڑا رہتا،پھندے سے جھول گیا
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میں حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مراد آباد کا پرویز کافی عرصہ سے کاروبار کی وجہ سے پریشان تھا۔جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ حالات سے دل برداشتہ ہو کر پرویز نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔